روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں حیران کن اضافہ

لاہور (ویب ڈیسک) ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں آج 33 پیسے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ایک ڈالر کاروبار کے اختتام پر 160 روپے 47 پیسے ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے بڑھ کر 160 روپے 70 پیسے ہے۔

دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوا ہے، نئی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہوگئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 300 روپے بڑھ کر   94 ہزار 993 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے سے 1840 ڈالر فی اونس ہے۔

Comments are closed.