ریما خان کی ایشوریہ رائے کے ساتھ ایسی تصویر وائرل کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے

لاہور (ویب ڈیسک) معروف فلم اسٹار ریما خان نے بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن کے ساتھ یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔انسٹاگرام پر ریما خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اُنہوں نے پاکستان کا قومی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور اُس کے ساتھ ہی چمکتا ہوا

خوبصورت زیور بھی پہنا ہوا ہے۔تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے ریما خان نے انسان کی اندرونی اور ظاہری خوبصورتی پر معنی خیز پیغام بھی لکھا۔ریما خان نے لکھا کہ ’مجھے ہمیشہ سے ہی اپنے ملک کا روایتی لباس بہت پسند ہے۔‘یاد رہے کہ اِس سے قبل ریما خان نے بھارتی اداکارہ منیشا کوئرالہ کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھیں۔ریما خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر چوتھی سارک بزنس لیڈر کانفرنس کی تھیں جو کہ 2011 میں نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں منعقد کی گئی تھی۔تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے ریما خان نے لکھا تھا کہ’ میرے لیے یہ اعزاز کی بات تھی کہ میں نے چوتھی سارک بزنس لیڈر کانفرنس میں اپنی ملک پاکستان کی نمائندگی کی تھی اور اس کانفرنس میں میرے ساتھ بھارتی اداکارہ منیشا کوئرالہ اور سری لنکن فنکار پونم ڈیلن بھی موجود تھیں۔‘

Comments are closed.