زرتاج گل نے راز کی بات بتا دی

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر زرتاج گل نے کہا کہ کاسمیٹک انڈسٹری والے اشتہاروں کے ذریعہ ہمیں زبردستی گورا کرنا چاہتے ہیں، ہمیں زبردستی کاسمیٹک بیچا جارہا ہے، اس سے ہمیں بیمار کیا جارہا ہے۔ کراچی چیمبر میں مرکری پروڈکٹس آگاہی سیمینار میں گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ  59 اسکن وائٹ کریمز

کا ٹیسٹ کیا ہے، صرف تین کے اندر مقررہ معیار کا مرکری پایا گیا۔ زرتاج گل نے کہا کہ  آئندہ کسی کو اپنی اسکن سے کھیلنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مردوں میں گورے ہونے کا کمپلیکس ڈال دیا گیا ہے۔ کاسمیٹک کمپنیوں کو بند کرنا نہیں چاہتے۔ زرتاج گل نے کہا کہ  آپ منسٹر کے ساتھ مل کر پلان شیئر کریں، کاسمیٹک کمپنیز ہماری اسکن بہتر بنائیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.