زرتاج گل کا سندھ حکومت کو مفت مشورہ

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے سندھ حکومت سے ریسکیو کا ادارہ بنانے کی اپیل کردی۔لاہور میں ریسکیو 1122 اکیڈمی میں 10ویں نیشنل ریسکیو چیلنج ایمرجنسی سروسز سے زرتاج گل نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 سندھ کے سوا اس وقت ملک بھر میں کام کر رہی ہے،

لیکن سندھ حکومت کی جانب سے اب تک ایسا کوئی اقدام نہیں کیا جا رہا۔دوران تقریر وزیر مملکت برائے ماحولیات نے کہا کہ میں سندھ حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ بھی ریسکیو کا ادارہ بنائیں۔اُن کا کہنا تھا کہ سیاست سے ہٹ کر کچھ اقدامات کو سراہنا چاہیے، چوہدری پرویز الہٰی نے ریسکیو ادارہ بنا کر اچھا کام کیا۔زرتاج گل نے مزید کہا کہ تاریخ ان لوگوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے جو آنے والی نسلوں کا سوچتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ باقی صوبوں میں ریسکیو کا عمل شروع ہوگیا لیکن سندھ حکومت کوئی ریسکیو سینٹر نہیں بناسکی۔