زرین عمر شریف کا پہلا پیغام ، کس عالم دین سے نماز جنازہ پڑھانے کی درخواست کر ڈالی ؟

کراچی(ویب ڈیسک)کامیڈین اداکار عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے دنیا بھر سے اظہار تعزیت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ ایک ویڈیوپیغام میں انہوں کہا کہ پاکستان، بھارت اور دنیا بھر سے اظہار تعزیت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے عمر شریف کی بیماری میں ان کے لیے دعائیں

کیں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان، وزیر اعظم عمران خان، سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ سندھ کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں۔ جرمنی میں تعینات کونسلر جرنل زاہد حسین صاحب پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔زرین عمر نے کہا کہ عمر شریف کی خواہش تھی عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں دفن کیا جائے اور سندھ حکومت کی جانب سے ان کی خواہش کا احترام کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ عمر شریف کے ساتھ رہی ہوں اور آج آخری وقت میں بھی میں ان کے ساتھ ہوں۔ پاکستان میں مولانا تقی عثمانی صاحب سے درخواست کی ہے کہ وہ عمر شریف کا نماز جنازہ پڑھائیں۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اداکار عمر شریف کا انتقال باعثِ صدمہ ہے،رونے والوں کو ہنسنے پر مجبور کرنے والاطنز و مزاح کاآفتاب غروب ہو گیا۔اپنے تعزیتی بیان میں پاکستان بلاول بھٹو زرداری نے عمر شریف کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف نے پاکستان میں فنِ مزاح کو نئی جہت بخشی، اسے بلندیوں پر پہنچایا،عمرشریف کی دنیائےفن کےلیےخدمات تادیریادرکھی جائیں گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دعاگو ہوں، اللہ تعالی مرحوم عمر شریف کی مغفرت کریں اور انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائیں بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں مرحوم عمر شریف کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ان کے لیے صبرِجمیل کی دعا بھی کی ہے۔دوسری طرف سابق صدر آصف علی زرداری نے اداکار عمر شریف کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا اور کہاہے کہ لیجنڈ اداکار عمر شریف کی فن کے لیے خدمات نا قابلِ فراموش ہیں۔ آصف علی زرداری نے اداکار عمر شریف کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا اور لیجنڈ اداکار عمر شریف کے خاندان اور ان کے تمام مداحوں سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم اداکار عمر شریف کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا بھی کی ہے۔

Comments are closed.