زلفی بخاری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے رنگ روڈ سکینڈل کی تحقیقا ت کیلئے خود کو پیش کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ذلفی بخاری نے کہا کسی بھی انکوائری کاسامنا کرنے کوتیارہوں،

جب تک میرا نام کلیئر نہیں ہوجاتا عہد ے سے استعفیٰ دے رہاہوں۔میرے وزیراعظم ہمیشہ کہتے ہیں کہ اگر کسی شخص کا نام کسی انکوائری میں آجائے چاہے وہ صحیح ہو یا غلط، اسے اپنا نام کلیئر ہوجانے تک عوامی عہدے سے الگ ہوجانا چاہیے، لہٰذا رنگ روڈ انکوائری میں مجھ پر لگنے والے الزامات کی بناء پر میں اپنا نام کلیئر ہونے تک عہدے سے مستعفی ہوکر مثال قائم کرنا چاہتا ہوں۔ ذلفی بخاری نے مز ید کہا میں اس بات کو دہرانا چاہتا ہوں رنگ روڈ یا رئیل اسٹیٹ کے کسی اور جاری منصوے سے میرا کوئی لینا دینا نہیں، اس بار انکوائری اہل شخصیات کی جانب سے ہونی چاہیے، میں ا س حوالے سے جوڈیشل انکوائری کی حمایت کرتا ہوں، پاکستان میں ہی ہوں اور وزیراعظم اور ان کے وژن کیساتھ کھڑا ہوں، میں نے اپنے ملک کی خدمت کیلئے بیرون ملک آرام کی زندگی قربان کی، کسی بھی انکوائری کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں۔

Comments are closed.