زلفی بخاری نے پاکستانی اداروں کو حیران کن پیشکش کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)مستعفی ہونے والے وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے اووسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالنے کی پیشکش کردی۔ ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھاکہ میں نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ رِنگ روڈ اسکینڈل

کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے ججز کی نگرانی میں جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ استعفیٰ دینے کیلئے کوئی دباؤ نہیں تھا، مستعفی ہونا میرا اپنا فیصلہ ہے۔زلفی بخاری کا کہنا تھاکہ رِنگ روڈ معاملے میں میرا نام نہیں لیا گیا، کہا گیا کہ ڈاکٹر توقیر شاہ کا ایک ہی رشتہ دار حکومت میں ہے اور وہ میں ہوں، ڈاکٹر توقیر شاہ میری والدہ کے فرسٹ کزن ہیں، میں اپنی پوری زندگی ملک سے باہر رہا ہوں وہ یہاں رہتے ہیں، فیملی تعلقات اچھے ہو یا برے، مناسب نہیں کہ ٹی وی پر بتایا جائے۔

Comments are closed.