سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری کے حوالے سے افسوسناک اطلاعات

لاہور (ویب ڈیسک) ٹی وی کی مشہور سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُنہیں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہورہی ہیں۔ دائرہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔سارہ چوہدری نے اپنی انسٹا اسٹوری میں کہا کہ ’میرے شوہر کو کورونا وائرس کی چند علامات ظاہر ہوئی تھی جس کے بعد اُنہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا جس کے نتائج مثبت آئے۔‘سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ’الحمداللّہ اب میرے شوہر کی طبیعت کافی بہتر ہے اور ایک یا دو دن بعد اُن کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔‘اُنہوں نے صارفین سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کیونکہ مجھے بھی کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہورہی ہیں۔‘سارہ چوہدری نے مزید کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، آمین۔واضح رہے کہ سارہ چوہدری ماضی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ تھیں اور پھر انہوں نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ جیو انٹرٹینمنٹ پر اُن کا مقبول ترین ڈراما ’تیرے پہلو میں‘ تھا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *