سابق آئی جی اسلام آباد طاہر عالم نے بڑے کام کا مشورہ دے دیا

کراچی (ویب ڈیسک)سابق آئی جی اسلام آباد طاہر عالم خان نے کہا کہ لاہور موٹروے کیس میں ملزم کو جیو فینسنگ سے ٹریس کرنا مشکل کام نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔ میزبان شہزاد اقبال نے

پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پر خاتون سے ظلم کے کیس میں نامزد ایک ملزم وقار الحسن نے آج گرفتاری دیدی ، وقار الحسن نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کیس میں ملوث نہیں ہوں آپ میرا معائنہ کرا لیں. پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نامزد ملزم وقار الحسن کے بھائی محمد شبیر نے کہا کہ وقار پر تین چار سال پہلے بکری چوری کا جھوٹا کیس بنایا گیا تھا، جس رات خاتون سے یہ واقعہ ہوا وقار گھر میں تھا ، وقار کے نام پر ایک سم اس کے سسر جبکہ دو سمیں اس کے سالے کے پاس چل رہی ہیں، عباس ہمارے گاؤں سے تین کلومیٹر آگے غازی کوٹ میں رہتا ہے،ہم چور مجرم ہوتے تو وقار کو خود نہ پیش کرواتے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.