سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے ایسی خبر دے دی کہ حکمران جماعت پریشان ہو گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور نامور (ن) لیگی رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اگر قومی اسمبلی کے 150 ارکان استعفے دے دیں گے تو اسمبلی نہیں چل سکے گی ۔ لاہور کی ایک عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے بغیر قانون سازی

نہیں ہو سکتی۔ حکومت یہ خیال دل سے نکال دے اور درست سمت میں سوچے۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کی باتیں کرنے والے دراصل خود یہ کردار ادا کر رہے ہیں (ن) لیگ کے اجلاس میں ایسا کچھ نہیں ہوا ۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ استعفوں کے بعد ارکان گھروں میں نہیں بیٹھیں گے ، لانگ مارچ اور استعفے مسلم لیگ (ن) کا اپنا آپشن ہے اور اس کے ہر پہلو پر غور کر رہے ہیں ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.