سابق قومی کرکٹر مدثر نذر نے حیران کن بات کہہ دی

لاہور (ویب ڈیسک) سابق ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی مدثر نذر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے دوستی کا کبھی فائدہ اٹھایا ہے نہ کبھی اٹھاؤں گا، 4 سالہ دور ملازمت میں جس طرح ڈویلپمنٹ کا کام کرنا چاہتا تھا ویسا نہیں کرسکا ہوں۔‏ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی مدثر نذر کی آج پی سی بی

میں مدت ملازمت ختم ہو گئی ہے ، انہوں نے 2016 ءمیں اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں گزشتہ برس ان کے معاہدے میں ایک برس کی توسیع کی گئی تھی ۔مدثر نذر نے مدت ملازمت ختم ہونے کے چند ماہ قبل ہی پی سی بی کو آگاہ کر دیا تھا کہ وہ مدت ملازمت میں توسیع کا ارادہ نہیں رکھتے، اس طرح آج سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر کی پی سی بی میں ملازمت ختم ہوگئی ہے۔‏ سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ وہ 4 برسوں میں وہ کچھ نہیں کر سکے جو کرنا چاہتے تھے ، ۔انہوں نے کہا کہ مجھے لوگ کہتے تھے وزیرا عظم عمران خان آپ کے بڑے معترف ہیں، بڑی عزت کرتے ہیں ، کرکٹ کیرئیر سے گہری دوستی ہے ان سے رابطہ کرِیں اور پاورفل ہوں ، لیکن میں کہتا تھا کہ میرا اپنا مزاج ہے ، میں نے اپنے مزاج کے مطابق زندگی گزارنا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کا اپنا کام ہے ، میں نے عمران خان سے نہ کبھی فائدہ اٹھایا ہے نہ کبھی فائدہ اٹھاؤں گا ۔مدثر نے کہا کہ میں نے نہ کبھی ان سے کوئی توقع رکھی کہ وہ مجھ سے رابطہ کریں اور میں اپنے کام کہوں ، وہ اپنا کام کر رہے ہیں اور میں اپنا کام کر رہا ہوں ۔‏ /

Comments are closed.