سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی انتقال کر گئے

لاہور (ویب ڈیسک) سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر انتقال کر گئے، اہلِ خانہ کے مطابق حاجی نواز کھوکھر کچھ عرصے سے علالت کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر کی نمازِ جنازہ آج سہہ پہر 3 بجے

کھوکھر ہاؤس کورال چوک میں ادا کی جائے گی۔واضح رہے کہ حاجی نواز کھوکھر سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے والد تھے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *