سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے کل یہ مشورہ کسے اور کیوں دیا ؟

ہالا(ویب ڈیسک)پی ایس کیو سی اے کی خصوصی ٹیم نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی سانگھڑ و شہدادپور روڈ پر واقع گھی فیکٹری پر چھاپہ مارا اور کوالٹی چیک کرنے کیساتھ لائسنس سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا۔پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم نے سابق ڈی جی ایف آئی اے

بشیر میمن کی سانگھڑ و شہدادپور روڈ پر واقع گھی فیکٹری پرچھا پے کے دوران ریکارڈ اور لائسنس چیک کیا۔ لائسنس کی تجدید نہ ہونے پر فیکٹری انتظامیہ سے پوچھ گچھ کی گئی۔سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے اس ضمن میں کہا گھی فیکٹری کے لائسنس کی تجدید کیلئے پہلے ہی درخواست جمع کرواچکا ہوں۔ رزق دینے والا اللہ ہے۔ مجھے کسی کا ڈر اور خوف نہیں۔پی ٹی آئی کے حکمرانوں پر الزامات عا ئد نہیں کیے حقیقت بیا ن کی۔ اگر میں نے اتنے ہی غلط اور جھوٹے الزام لگائے تو انہیں پریشان ہونے کی کیا ضرورت ہے۔ہالا میں واقع اپنی رہائشگاہ پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بشیر میمن نے کہا الزا ما ت تو وہ ہوتے جو تحریری دیتا میں نے تو باتیں کی۔ اب یہ لوگ لیگل پراسیس میں آگئے ہیں، مجھے قانونی نوٹس بھیجا ہے، ان کی مہربانی میں اس کا جواب دونگا۔بشیر میمن نے واضح کیا (ن) لیگ سے میرا کوئی تعلق نہیں، میں اب ریٹائرڈ ہو کر گھر میں بیٹھا ہوں۔ کیا (ن) لیگ دوبارہ پاور میں آنے کے بعد مجھے پھر نوکری دے گی۔؟ مجھے سمجھ نہیں آرہی کس طر ح کی باتیں کی جارہی ہیں۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ میں نے جو کہا اس کے بارے میں میڈیاپر آ کر حکمران بتاتے میں نے کیا جھوٹ بولا۔ الٹا سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی برپا کردیا اور مغلظا ت تک دی جارہی ہیں۔ مغلظات دینے والے بچوں سے کہتا ہو ں وہ اجتناب برتیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *