سارا معاملہ مشکوک :

لاہور ( ویب ڈیسک ) ڈیفنس لاہور میں برطانیہ پلٹ مائرہ کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، مائرہ کے ساتھ افسوسناک واقعہ سے چند گھنٹے قبل کون کون مائرہ سے ملا ، دوست اقراءنے پولیس کو سب بتادیا۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مائرہ کو زندگی سے محروم کرنے کےشبہ میں زیر حراست اقراءنے

پولیس کو بیان قلمبند کرایا ، اقراءنے بتایا کہ ڈیفنس میں مائرہ کی رہائش اقرا حمدانی نے اپنے نام کرائے پر لی ، مائرہ اور اقرا بالائی منزل پر دو الگ الگ کمروں میں رہتی تھیں ۔پولیس کے مطابق واقعہ کے روز ایک لڑکی اور لڑکا مائرہ کیساتھ سحری تک موجود رہے ، دونوں کے جانے کے بعد اقرا اور مائرہ باتیں کرتے رہے ، چار بجے بقول اقرا وہ سونے گئی تو مائرہ نے کمرہ لاک کرلیا۔اس سے قبل مائرہ کے والد کا کہناہے کہ ان کی بیٹی کو دھوکے سے لندن سے بلوا کر زندگی سے محروم کیا گیاہے ، ذوالفقار علی کا کہنا تھا کہ مائرہ نے ایل ایل ایم کیا تھا اور وہ پاکستان کے لیے کچھ کرنا چاہتی تھی۔

Comments are closed.