سارے خواب چکنا چور ۔۔۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ سمیت دیگر بیوروکریٹس کی پروموشن سے متعلق درخواستیں خارج کردیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ ملک میں موثر حکمرانی کا دارومدار سرکاری ملازمین کے معیار پر ہے جن سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ سیاسی طور پر

غیر جانبدار رہیں اور اپنے فرائض پیشہ ورانہ انداز میں سر انجام دیں۔ سنٹرل سلیکشن بورڈ قانون کے مطابق اعلیٰ عہدوں پر ترقی کیلئے افسران کیخلاف موصول معلومات کو مدنظر رکھ سکتا ہے۔حکومت کو ترقی کیلئے اہلیت و معیار بڑھانے کا حق ہے۔ ہفتہ کے روزچیف جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بنچ کی جانب سے گریڈ 20 اور 21 میں بیوروکریٹس کی ترقیوں کے کیس کا 68صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیاہے جس کے مطابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ سمیت دیگر بیوروکریٹس کی پروموشن اور سول سرونٹ پروموشن رولز 2019 کیخلاف دائر کی گئی درخواستیں خارج کی گئی ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *