سالوں بعد تہلکہ خیز انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں ایک بار بات ہوئی تھی کہ وہ لوگ بے نظیر بھٹوکی موت کے حوالے سے حقائق جاننا چاہتے تھے لیکن حکومت پاکستان کو اس کیس میں دلچسپی نہیں تھی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت

سندھ نے اس وقت کہا تھا کہ اقوام متحدہ کی ٹیم کو تحفظ نہیں دے سکتے،عبداللہ حسین ہارون نے انکشاف کیا کہ امریکا نے جب پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں پر وارننگ دی تھی تو ایک خلیجی ملک نے حفاظت کی غرض سے انہیں اپنے ہاں محفوظ رکھنے کی پیشکش کی تھی ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سی پیک چائنا کی مرضی سے آیا ہے، پی پی، نواز لیگ اور عمران خان کی حکومتوں نے سی پیک پر کام نہیں کیا، پاکستان کے پاس امریکا یا چائنا کا نہیں صرف ویسٹ بلاک ہے۔ 

Comments are closed.