سال 2020 کی بااثر ترین شخصیات کی فہرست جاری ۔۔۔

کراچی (ویب ڈیسک) ٹائم میگزین کی 2020میں 100بااثر شخصیات کے حوالے سے آن لائن سروے کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے حتمی اعلان 22ستمبر، 2020کو کیا جائے گا۔ اہم بات یہ ہے کہ ووٹنگ پول میں کسی بھی پاکستانی شخصیت کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ جب کہ اب تک کے نتائج

کے مطابق، جن معروف شخصیات کو اس فہرست میں شامل نہیں کرنے سے متعلق ووٹ دیا گیا ہے۔ ان میں نریندر مودی 86 فیصد، ڈونلڈ ٹرمپ اور نتن یاہو 96 فیصد، شی جن پنگ 93 فیصد، ملکہ الزبتھ 62 فیصد، مارک زکربرگ 85 فیصد، بورس جانسن 80 فیصد، محمد بن سلمان 93 فیصد، جیسینڈرا آرڈرن 66 فیصد، پوپ فرانسس 77 فیصد، آیت اللہ علی خامنہ ای 95 فیصد، جیف بیزوس 83 فیصد اور صدر پوتن سے متعلق 90 فیصد نے انہیں اس فہرست میں شامل نا کرنے کا کہا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.