سال 2020 کی خوبصورت ترین لڑکی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) ٹی سی کینڈلر نے 2020 میں د نیا کی 100 خوبصورت ترین خواتین کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ ماڈل یایل شیلبیاگزشتہ سال کی خوبصورت ترین لڑکی قرار پائی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابی ٹی سی کینڈلر کا تعلق برطانیہ سے ہے

اور وہ ہر سال دنیا کے 100 خوبصورت لوگوں کی ایک فہرست جاری کرتے ہیں جن میں خواتین اور مردوں کو سلیکٹ کر کے ان کی خوبصورتی کے حوالے سے ووٹنگ کروائی جاتی ہے۔ ٹی سی کینڈلر کی سال 2020 کی فہرست نے  دنیا بھر میں اپنی ایک الگ جگہ بنائی ہے کیونکہ اس بار  جس لڑکی کو سال کی خوبصورت ترین لڑکی قرار دیا ہے وہ اسرائیلی ماڈل یایل شیلبیا ہیں اور دنیا پھر سے لوگوں نے اس فیصلے کو درست قرار دیا ہے۔یایل شیلبیا کوہن اسرائیلی ماڈل اور اداکارہ ہیں۔انہوں نے بہت سے عالمی ماڈلنگ پراجیکٹ کر رکھے ہیں۔انہیں ٹی سی کینڈلر کیلئے سال 2018 میں بھی منتخب کیا گیا تھا مگر وہ تیسرے نمبر پر آئی تھیں اور پہلے نمبر پر ہالی ووڈ کی ونڈر وومن گل گڈوٹ آئی تھیں۔سال 2019 میں بھی شبلبیا نے اس رینکنگ میں جگہ بنائی مگر وہ دوسرے نمبر پر آسکی مگر اس سال انہوں نے دنیا کی سب سے خوبصورت ترین لڑکی کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔شیلبیا نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ وہ اس اعزاز کی مستحق ٹھہری ہیں جبکہ ان کے مداحوں نے بڑی تعداد میں ان کے سوشل میڈیا اکائونٹ میں انہیں مبارکباد دی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *