سانحہ سیالکوٹ : ایک اور سنگین ترین مفرور ملزم گرفتار

سیالکوٹ(ویب ڈیسک) پولیس نے سانحہ سیالکوٹ میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم امتیاز عرف بلی کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملزم نے سانحہ کے وقت پریانتھا کمارا کے بے جان جسم پر تی چھڑکا اور جسد خاکی کی بے حرمتی کی ، ملزم کو خفیہ اطلاع ملنے پر راولپنڈی جانے والی بس

پر ریڈ کرکے گرفتار کیا گیا ۔ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے مگر وہ ہر بار اپنا ٹھکانہ تبدیل کرلیتا تھا۔پولیس اب تک سانحہ سیالکوٹ میں 132 ملزمان کو گرفتار کرچکی ہے۔