سانحہ سیالکوٹ : درندوں کے ہجوم میں ایک انسان بھی تھا ، لیکن وہ کیا کرتا پایا گیا ؟

لاہور (ویب ڈیسک) درندوں کے ہجوم میں سسکتی انسانیت کو بچانے کی جدوجہد کرنے والا ایک انسان سامنے آگیا۔گزشتہ روز سانحہ سیالکوٹ میں غیر مسلم سری لنکن شہری پریانتھا کمارا وحشت اور درندگی کی بھینٹ چڑھ گیا۔اسی دوران وحشی ہجوم کے درمیان ایک بے بس شخص لوگوں کے سامنے ہاتھ جوڑتا رہا،

پریانتھاکمارا کی زندگی کی بھیک مانگتا رہا، لیکن بے حس ظالم ہجوم میں سے کسی نے ایک نہ سنی، الٹا اسی کو دھکے دیے گئے، دائیں بائیں گھسیٹا گیا۔سانحہ سیالکوٹ کی پولیس تحقیقات جاری ہیں، دوران تحقیقات اب تک 110افراد کی شناخت ہوگئی ہے، جن میں 13 مرکزی ملزمان ہیں، ملزمان طلحہ اور فرحان نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔160 سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو حاصل کرلی گئیں ،موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے۔

Comments are closed.