سب کچھ بتا دینے والی تصاویر منظر عام پر

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اور سابقہ مِس ورلڈ ایشوریا رائے بچن کے دوبارہ امید سے ہونے کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ ایشوریا رائے بچن کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے۔حال ہی میں ایشوریا رائے بچن کو اپنے شوہر

ابھیشیک بچن اور بیٹی کے ہمراہ ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن اپنی بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر ایک مختصر سفر کے لیے جا رہے تھے، تاہم پاپا رازی نے دیکھا کہ اداکارہ، جنہوں نے سیاہ لباس پہنا ہوا تھا، پرس سے اپنا پیٹ چھپا رہی تھیں۔ اس کے بعد ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایشوریا رائے بچن امید سے ہیں اور بہت جلد اُن کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے۔دوسری جانب ابھی تک ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ایشوریا رائے بچن نے 1994 میں مس ورلڈ کا خطاب جیتا تھا اور اس کے بعد سے وہ بالی ووڈ کے مشہور چہروں میں سے ایک بن گئیں۔ایشوریا رائے بچن نے سال 2007 میں ابھیشیک بچن سے شادی کی تھی اور اُن کی ایک بیٹی ہے۔

Comments are closed.