سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کے لیے وسیلہ بن گئے ،

ملتان(ویب ڈیسک) جہانگیر ترین کی شاکر شجاع آبادی کی عیادت کیلئے آمد ،امداد اور وظیفے کا اعلان بھی کیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر معروف سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں میڈیکل بورڈ نے انکا تفصیلی معائنہ کیا،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے

شاکر شجاع آباد کو 3 لاکھ روپے کا امداری چیک بھی دیا گیا،صوبائی وزیر کلچر خیال احمد کاسترو نے نشتر ہسپتال میں امدادی چیک سرائیکی شاعر کے حوالے کیا اور انکی عیادت کی،دریں اثنارہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین شاکر شجاع آبادی کی عیادت کے لئے نشتر ہسپتال پہنچ گئے،جہانگیر ترین نے شاکر شجاع آبادی کی خیریت دریافت کی اور ان کے علاج کے لئے 5لاکھ روپے نقد مالی امداد دی، جہانگیر ترین نے شاکر شجاع آبادی کو 50ہزار ماہانہ وظیفہ دینے کا بھی اعلان کیا، شاکر شجاع آبادی اور ان کے صاحبزادے نے جہانگیر ترین کا شکریہ ادا کیا ، جہانگیر ترین نے شاکر شجاع آبادی سے کہا کہ میں ہمیشہ آپ کا اور آپ کے بچوں کا خیال کروں گا ، شاکر شجاع آبادی کی ویڈیو دیکھ کر تکلیف ہوئی اور میں یہاں پہنچا ہوں، ہم سب کو شاکر شجاع آبادی جیسے انسان کو اپنے سر آنکھوں پر بٹھانا چاہئے ان کا ان کی فیملی کا خیال کرنا چاہئے، میں نے عزم کیا ہے کہ ان کے لئے جتنا کچھ کرسکوں کروں گا ،ان کے علاج اور ان کے بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور کردار ادا کروں گا ، سرائیکی وسیب کے سب لوگوں سے کہوں گا کہ ہم سب مل جل کر ایسا کام کریں جس سے شاکر شجاع آبادی کا نام ہمیشہ زندہ رہے،ان کا نام شاعری میں تو ہمیشہ زندہ رہے گا مگر بحیثیت انسان انکا خیال کرنا ہم سب کا فرض ہے وہ ہمارا اثاثہ ہیں۔دریں اثناوزیر اعلی کی ہدایت پر شاکر شجاع آبادی کے علاج کیلئے 6رکنی خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا، یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ بورڈ کے کنونیئر وی سی نشتر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف ان دنوں خود بھی علیل ہیں اور عالمی وبا سے متاثر ہونے کی وجہ سے آئیسولیشن میں ہیں ،بتایا جاتا ہے کہ ان کی حالت اب بہت بہتر ہے۔

Comments are closed.