سرگودھا کے رہائشی اعلیٰ سرکاری افسر ساجد گوندل کی گمشدگی کا ڈراپ سین ۔۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل چھ دن لاپتہ رہنے کے بعد گھر پہنچ گئے ہیں۔ ان کے گھر واپس پہنچنے کی خبر پاکستانی میڈیا پر ذرائع سے چلی، جس کے کچھ ہی دیر بعد ساجد گوندل کا ایک ٹویٹ بھی سامنے آیا جس میں انھوں نے اس کی تصدیق کی۔

اس سے قبل ساجد گوندل کے اہل خانہ نے وزیر اعظم ہاؤس کے باہر احتجاج کیا اور ان کی فوری تلاش کرنے کا مطالبہ کیا۔وزیر اعظم عمران خان کے ساجد گوندل کو ڈھونڈنے کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیے جانے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی ساجد گوندل گھر آگئے۔اسلام آباد کے ایس پی رورل فاروق بٹر نے بتایا کہ وہ ساجد گوندل کے گھر کے باہر موجود ہیں اور ابھی تک ساجد گوندل گھر نہیں پہنچے ہیں۔ فارق بٹر کے مطابق جب ساجد گوندل گھر واپس آ جائیں گے تو پولیس ان کے بیان کی روشنی میں اس مقدمے کی تفتیش کو آگے بڑھائے گی۔ساجد گوندل کے اہل خانہ نے ان سے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں۔ ان کے مطابق گھر والوں کی ساجد گوندل سے ویڈیو پر بات ہوئی ہے۔ساجد گوندل کی اہلیہ سجیلہ ساجد کے مطابق ساجد گوندل ابھی اپنے رشتے داروں کے ہمراہ سرگودھا کے لیے روانہ ہو چکے ہیں اور کچھ دیر بعد وہ سب بھی سرگودھا کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔یاد رہے کہ ان کی تلاش کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک درخواست بھی زیر سماعت تھی جس میں عدالت نے متعلقہ حکام کو پیر کو ساجد گوندل کی تلاش کے لیے دس روز کی مہلت دی تھی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پیر کو ساجد گوندل کی مبینہ گمشدگی کے بارے میں درخواست کی سماعت کے دوران سیکرٹری داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.