سرگودہا سے ایک اور خبر

سرگودہا (ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر سرگودھا کی تحصیل بھیرہ میں زمیندار کی جانب سے 16 سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ۔ملزم طبیعت خراب ہونے پر لڑکی کا علاج بھی کراتا رہا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

لڑکی کے بھائی کے مطابق زمیندار رب نواز نے گھر میں ملازمت کرنے والی اس کی 16 سال کی بہن سے غلط کاری کی، جس سے بہن کی طبیعت خراب ہو گئی۔ لڑکی کے بھائی نے بتایا کہ پہلے تو زمیندار گھر میں ہی علاج کراتا رہا، لیکن طبیعت زیادہ خراب ہونے پر لڑکی کو گورنمنٹ مولا بخش اسپتال سرگودھا منتقل کر دیا۔ بھائی شاہد نے بیان دیا ہے کہ زمیندار نے پولیس کو آگاہ کرنے سے منع کیا اور علاج معالجے کا تمام خرچہ دینے کا کہا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.