سرگودہا میں تحریک انصاف کے ووٹ بنک کو بڑا دھچکا ۔۔۔۔

سرگودھا(ویب ڈیسک)سرگودھا این اے 92 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر نور حیات کلیا ر نے پارٹی سے استعفی دیدیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے نام لکھے گئے استعفے میں نور حیات کلیار کا کہنا تھا کہ میں نے 2008 میں عمران خان کے ویژن کی وجہ سے پارٹی جوائن کی اور 2013 میں

نواز شریف کے مقابلے میں بھرپور الیکشن لڑا،تاہم 2018 میں مجھے ٹکٹ دینے کی بجائے لوٹے امیدواروں کو ٹکٹ دی گئی جس کی وجہ سے ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مجھے اور میرے خاندان کو عمران خان سے بہت سی امیدیں تھیں کہ وہ پاکستان کو بدعنوانی سے پاک ملک بنائیں گے،جہاں لوگوں کو انصاف ملے گا اور میرٹ کا بول بالا ہوگا۔مگر حکومت کے تین سال گزر جانے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ تحریک انصاف تبدیلی نہیں لاسکی اور بدعنوانی تین گنا بڑھ گئی ہے۔جس کے باعث میں اپنی فیملی کے ہمراہ تحریک انصاف سے استعفی دے رہا ہوں۔