سری لنکا کے وزیراعظم کا پاکستانیوں کے لیے خصوصی پیغام

سیالکوٹ (ویب ڈیسک) سیالکوٹ میں پیش آنے والے وحشتناک اور بے رحمانہ واقعے پر سری لنکن وزیراعظم کا بیان سامنے آگیا۔سری لنکن وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں انتہا پسند ہجوم کا پریانتھا کمارا پر بہیمانہ زدوکوب کرتے دیکھ کر شدید صدمہ ہوا۔اُنہوں نے کہا کہ میرا دل پریانتھا کے اہلخانہ

کے لیے بہت دُکھی ہے، اُمید ہے وزیراعظم عمران خان ملوث تمام افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا وعدہ پورا کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے زدوکوب کرنے سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا ، مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ بد قسمت شخص نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے، مشتعل افراد نے فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔عثمان بزدار نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔