سری لنکن شہری کی زندگی بچانے کے لیے مشتعل ہجوم کی منت سماجت کرنے والا اور ہر ایک کے آگے ہاتھ جوڑنے والا شخص دراصل کون نکلا ؟

سیالکوٹ(ویب ڈیسک) سیالکوٹ واقعہ میں سری لنکن شہری پریانتھا کو بچانے کی کوشش کرنے والے فیکٹری ورکر کی شناخت ہوگئی ۔سیالکوٹ واقعہ کی ایک فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں فیکٹری ورکرز کی جانب سے سری لنکن شہری پریانتھا کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ورکرز پریانتھا کو چھت پر لے جاتے ہیں

مگر ہجوم وہاں بھی پہنچ جاتا ہے اور چند افراد کی پریانتھا کو بچانے کی کوشش رائیگاں چلی جاتی ہے۔پریانتھا کو بچانے کے کوشش کرنے والے فیکٹری ورکر کی شناخت عدنان ملک کے نام سے ہوئی ہے جو کہ فیکٹری میں پروڈکشن مینجر کے طور پر کام کرتے تھے اور گزشتہ 15 سالہ سے فیکٹری میں کام کررہے ہیں۔پولیس اب تک اس واقعہ میں ملوث 118 ملزمان کو گرفتار کرچکی ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ بھی جار ی ہے۔ پاکستان کے ہر طبقہ فکر کی جانب سے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Comments are closed.