سستے بازاروں کو مکمل طور بند کرنے کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے شہریوں کی آسانی کے لیے قائم سہولت بازاروں کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ، تفصیلات کے مطابق ان بازاروں کو مرحلہ وار مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا ۔ اس طرح لاہور شہر کے 31سہولت بازار 8فروری تک بند کردئیے جائیں گے، خبر کے مطابق شہرکےمزید 21بازار 11جنوری

تک بند کر دیے جائیں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی رائے اور سروے کی تکمیل کے بعد فیصلہ کیا گیاہے کہ شہر کے 31سہولت بازاروں کو مرحلہ وار بند کر دیا جائے ۔ اس حوالے سے شہریوں نے کہاہے کہ سہولت بازاروں کو بند کرنے سے مہنگائی کا نیاطوفان جنم لیگااور مشکلات میں مزید اضافہ کریگا۔حکومتی پلان کے مطابق 11جنوری سے24جنوری تک ہر ضلع میں پانچ بازاروں کو آپریشنل رکھا جائے گا،لاہور کے 31بازاروں میں سے پہلے مرحلہ میں صرف 10بازار آپریشنل رہیں گے۔ 25سے 7فروری تک دو بازار ہر ضلع میں آپریشنل ہوں گے۔25سے 7فروری تک لاہور میں چار سہولت بازار آپریشنل رکھے جائیں گے۔ 8فروری کو مکمل طور پر صوبے کے تمام سہولت بازاروں کو بند کر دیا جائے گا جس کا محکمہ کامرس اینڈ انڈسٹریز نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *