سعد رضوی کی گرفتاری سے پیدا ہونے والے حالات کب تک بہتر ہونگے ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی کابینہ نے امن امان کی صورحال کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دی ، لاہور، راولپنڈی،ملتان، گجرات، بہاولپور، منڈی بہائوالدین، جہلم اور بہاولنگر میں نیم فوجی دستے طلب ، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مذہبی جماعت کے احتجاج سے

پیداصورتحال اور وزیر داخلہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد وزیرداخلہ شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں کسی کی رہائی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اس موقع پر وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کی آڑ میں شرپسند عناصر کو ملکی امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔معاہدے کے مطابق تحریک لبیک کے مطالبات پارلیمنٹ میں پیش کریں گے، حکومت تحریک لبیک کے ساتھ مسلسل مذاکرات کر رہی تھی لیکن ان کی قیادت ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف مارچ کی تیاری جاری رکھے ہوئے تھی، تحریک لبیک کے متوقع مارچ میں شرپسند عناصر کے فائدہ اٹھانے کی اطلاعات تھیں ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ 24 گھنٹے اہم ہیں، امید ہے حالات بہتر ہو جائیں گے۔دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت امن و امان کے حوالہ سے ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور راستے کھلوانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *