سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کا اعلان ،

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کی صوبائی کابینہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پنجاب کے دوران حفاظتی انتظامات کے لئے رینجرز کے 280اہلکار تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان جنوبی پنجاب میں لیہ اور بھکر کے علاقوں میں شکار کھیلنے کے لئے آرہے ہیں۔

ان کے ہمراہ حفاظت کے لیے سعودی فورسزکے 500 اہلکار بھی ہوں گے۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ 15جنوری تک متوقع ہے تاہم سعودی حکومت کی طرف سے تاحال حتمی تاریخ سے آگاہ نہیں کیا گیا۔گورنر تبوک بھی ان کے ساتھ آرہے ہیں. محکمہ داخلہ پنجاب نے کابینہ سے منظوری کے بعد وفاقی وزارت داخلہ کو رینجرز کی دو کمپنیوں کی تعیناتی کے لئے درخواست بھجوا دی ہے۔ رینجرز تعیناتی کی منظوری صوبائی کابینہ سے بذریعہ سرکولیشن کروائی گئی ہے۔وفاقی حکومت نے سعودی ولی عہد کو پاکستان میں تلور کے شکار کے لئے خصوصی پرمٹ گزشتہ ماہ جاری کئے تھے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *