سلمان خان اپنی سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف کی شادی میں شریک نہیں ہونگے ،

ممبئی (ویب ڈیسک) سلمان خان اپنی دوست کترینہ کیف کی شادی میں شرکت نہیں کریں گے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان دسمبرمیں اپنی آنے والی فلم ٹائیگر3پٹھان کی عکسبندی میں مصروف ہوں گے اس لئے کترینہ کیف کی شادی میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔سلمان خان نے شاہ رخ خان کے بیٹے

آریان خان کی حراست کے دنوں میں شاہ رخ خان سے اظہاریکجہتی کے لئے اپنی عکسبندی ملتوی کردی تھی اورشاہ رخ سے قریبی رابطے میں تھے۔سلمان خان کی ملتوی کام کا آغازدسمبرمیں ہوگا۔کترینہ کیف خان خاندان کی فرد سمجھی جاتی ہیں اس لئے دونوں کے پرستاروں کے لئے سلمان خان کا کترینہ کی شادی میں شرکت نہ کرنا حیرانگی کا باعث تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *