سلمان خان نے اپنی سابق محبوبہ کترینہ کیف کی شادی کے لیے انوکھی خدمات پیش کر دیں

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف کی شادی میں حفاظت کے لیے سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا نے خدمات فراہم کی ہیں ۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ سلطان کی سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف وکی کوشل سے شادی کرنے جارہی ہیں۔ شادی کی تقریبات راجستھان میں مادھوپور کے سکس سینسز فورٹ میں ہوں گی

جس کے لیے خدمات کی ذمہ داری سلمان خان کے باڈی گارڈ نے پوری کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرو کی کمپنی ٹائیگر نے سکس سینسز فورٹ کی حفاظت کا ذمہ سنبھال لیا ۔ تاہم یہاں یہ واضح نہیں ہے کہ حفاظتی خدمات سلمان خان کے کہنے پر دی گئی ہیں یا پھر کترینہ و وکی نے ذاتی طور پر کمپنی کو ہائر کیا۔واضح رہے کہ شادی کی تقریبات کا آغاز 7 دسمبر کو مہندی کی تقریب سے ہوگا جبکہ شادی کی مرکزی تقریب 9 دسمبر کو ہوگی۔