سلمان خان کی اصل عمر کتنی ہے ؟

ممبئی (ویب ڈیسک) نامور بالی وڈ اداکار سلمان خان 55 سال کے ہوگئے ہیں ۔ سلمان خان 27 دسمبر1965 کو بھارت کے شہر اندور میں پیدا ہوئے ۔ 1988 میں کیرئیر کا آغازکرنے والے سلمان خان کو آج دنیا ایک سپراسٹار کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر اور گلوکار کے طور پر بھی جانتی ہے۔

بے شمار ایوارڈ جیتنے والے اداکار سلمان خان آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں اپنی سالگرہ پر سلمان خان نے اس بار اپنے گھر کے باہر نوٹس لگا دیا جس میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ یہاں مت آئیں۔ سلمان خان نے مداحوں سے کہا کہ میرے جنم دن پر گیلکسی کے باہر جمع نہ ہوں، اپنے گھر پر رہیں اور کورونا وائرس کے ضوابط (ایس او پیز) پر عمل کریں۔

Comments are closed.