سلیم صافی کا تہلکہ خیز انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار سلیم صافی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہم جانتے ہیں کہ اس وقت پاکستان کا نمبرون مسئلہ معیشت کی تباہی اور بیڈگورننس ہے جس پر قابو پانے کے لئے مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھنے والے منتظم کی ضرورت ہے اور عمران خان سمجھتے ہیں کہ یہ

ضرورت اگر اس وقت کوئی پوری کرسکتا ہے تو وہ بھی شہباز شریف ہیں۔ تیسرا بڑا عامل پاکستان کے دوست ممالک میں شہباز شریف کی پسندیدگی ہے ۔کسی اور کو نہیں تو عمران خان کو اچھی طرح علم ہے کہ ان کی حکومت سے چین جیسا دوست سخت نالاں ہے ۔ سی پیک کا جو حشر ان کی حکومت میں کیاگیا ،اس کی وجہ سے چینی قیادت شدید دکھی ہے جبکہ دوسری طرف وہ شہباز شریف کو پسند کرتی ہے۔ چینی پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہیں اور نہ ناراضی کی صورت میں چھوٹے ممالک کی طرح پاکستان جیسے دوستوں سے متعلق ردعمل ظاہر کرتے ہیں لیکن قید سے رہائی کے فورا بعد چینی سفیر کی طرف سے کھانے پر دعوت اور پھر چین کے دورے کی دعوت دے کر چینی سفارتخانے کے غیرروایتی اور غیرمعمولی قدم کے ذریعے یہ پیغام دیا گیاکہ شہباز شریف آج بھی ان کے فیورٹ ہیں۔عرب ممالک کے بھی وہ خاصے قریب ہیں۔مذکورہ سب عوامل اپنی جگہ لیکن حقیقت یہ ہے کہ شہباز شریف کے اقتدار کے لئے فیورٹ بن جانے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ان کے بھائی ہیں۔ شہباز شریف سوچ اوربیانیے کے اس اختلاف کے باوجود اپنے بھائی سے بے وفائی کرنے کو تیار نہیں۔ یہ بات انہوں نے ماضی میں بھی کئی مرتبہ قول و عمل سے ثابت کی ہے اور اب بھی اسی جگہ کھڑے ہیں ۔ہاں البتہ وہ منت ترلہ کرکے اپنے بھائی اور بھتیجی کو ، اپنا بیانیہ بدلنے پر آمادہ کرنے کے لئے ہمہ وقت محنت کرتے رہتے ہیں ۔دیکھنا یہ ہے کہ میاں شہباز شریف اپنے بھائی اور بھتیجی کو اپنا بیانیہ اور حکمت عملی بدلنے پر آمادہ کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں کہ نہیں؟ اگر کامیاب ہوئے تو عمران خان کا کھیل ختم اور اگر ناکام ہوئے تو نہ صرف ان کا کھیل کامیابی سے جاری رہے گا بلکہ حسب سابق نواز شریف کےساتھ شہباز شریف بھی رگڑے جائیں گے۔

One response to “سلیم صافی کا تہلکہ خیز انکشاف”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *