سلیم صافی کی عمران اینڈ کمپنی پر بھر پور تنقید

لاہور (ویب ڈیسک) پرانے پاکستان میں جی ڈی پی 5 اعشاریہ 8 فیصد تھا۔ نئے پاکستان میں 2019کے دوران ایک اعشاریہ 90فیصد تک گر گیا اور امسال کے لئے منفی صفر اعشاریہ چالیس تک گرنے کا امکان ہے ۔جی ڈی پی کی یہ گرتی ہوئی شرح روز پکار رہی ہے کہ روک سکتے ہو تو روک لو

لیکن کوئی روکنے والا نہیں۔نامور کالم نگار سلیم صافی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔ اقتدار انجوائے کرنے کے بعد تو یہ لوگ واپس امریکہ اور برطانیہ چلےجائیں گے۔ہمیں بتایا گیا تھا کہ عمران خان آئے گا تو پاکستان جنت بن جائے گا اور باہر کی دنیا سے لوگ روزگار حاصل کرنے کے لئے پاکستان آئیںگے ۔زلفی بخاری ، شہباز گل، حفیظ شیخ اور اسی طرح کے چند لوگ تو روزگار کے لئے پاکستان آگئے لیکن باقی ہر پروفیشنل اور صاحب سرمایہ پاکستان سے بھاگ رہاہے ۔ ہم پکار رہے ہیں کہ ان قیمتی لوگوں کو جانے سے روک سکتے ہو تو روک لو لیکن روکنے والا کوئی نہیں کیونکہ آئے روز یہ لوگ عمران خان کے گرد اپنا دائرہ مضبوط سے مضبوط تر کررہے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.