سوشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ نے اپنے بھائی کی پہلی برسی انوکھے انداز میں منانے کا اعلان کردیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے اپنے بھائی کی پہلی برسی تنہائی میں پہاڑوں پر گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔حال ہی میں انسٹاگرام پر کی گئی اپنی ایک پوسٹ میں شویتا سنگھ نے اپنے بھائی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک جذباتی پوسٹ تحریر کی ہے۔

شویتا نے پوسٹ میں لکھا کہ میں جون کا مہینہ پہاڑوں میں تنہائی میں گزاروں گی، مجھے وہاں انٹرنیٹ حتیٰ کہ موبائل فون کی بھی سہولت میسر نہ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بھائی کے جانے کے بعد ایک سال ان کی یادوں کے ساتھ خاموشی سے گزر گیا، اگرچہ وہ جسمانی طور پر تقریباً ایک سال پہلے ہم سب کو چھوڑگئے تھے لیکن وہ جن اقدار پر کھڑے تھے وہ آج بھی زندہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *