سوشل میڈیا پر حیران کن پیغام وائرل

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی خاتون رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ٹوئٹر پر کرپٹ اور ایماندار انڈوں کی تصویر شیئر کردی ۔ حنا پرویز بٹ نے دو انڈوں کی تصویر شیئر کی جن میں سے ایک پر کالے مارکر سے کرپٹ انڈا 8روپے جبکہ دوسرے انڈے پر

صادق و امین انڈا 25 روپے لکھا گیا تھا ۔ انڈوں کی یہ تصاویر شیئر کرکے دراصل حنا پرویز بٹ نے غیر روایتی انداز میں قیمتیں بتاتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ نون لیگی رہنما کے اس تصویر کو شیئر کرنے کا مقصد موجودہ حکومت میں ڈیری آئٹم کی قیمتوں اور مسلم لیگ نون کے دورِ حکومت میں قیمتوں کی نشاندہی کرنا تھا۔خیال رہے کہ لاہور میں ایک انڈا 25 روپے کا ہوگیا جبکہ ایک درجن انڈوں کی قیمت 300 روپے ہوگئی۔ جبکہ کوئٹہ میں ایک درجن انڈے 240 روپے میں فروخت ہورہے ہیں 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *