سوشل میڈیا پر ہلچل

لاہور (ویب ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کی چھوٹی بہن علشبہ انجم کے بھی ٹک ٹاک پر 10 ملین (ایک کروڑ) فالوورز بن گئے ۔ بڑی بہن جنت  کے نقش قدم پر چلنے والی ٹک ٹاکر علشبہ انجم نے یہ سنگ میل کل ہی عبور کیا ہے ۔ اس اعزاز کے ساتھ علشبہ انجم پاکستان کی

چوتھی بڑی ٹک ٹاکر بن گئی ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 10 ملین فالوورز ہیں۔ علشبہ کی کامیابی پر جنت مرزا نے اُنہیں مبارکباد دیتے ہوئے علشبہ انجم کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ۔ جنت مرزا نے اپنی بہن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’10 ملین فالوورز مکمل ہونے پر تمہیں بہت مبارک ہو، جنت مرزا نے مزید لکھا کہ ’میری بہن ایسے ہی آگے بڑھتی رہو۔‘ واضح رہےکہ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 11 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے، دوسرے نمبر پر کنول آفتاب ہیں جن کے  ٹک ٹاک پر 10 ملین سے زائد فالوورز ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر ذوالقرنین سکندر ہیں۔

Comments are closed.