سونے اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ :

لاہور (ویب ڈیسک) گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 18 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1831ڈالر سے بڑھ کر 1849 ڈالر ہو گئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 450 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 6ہزار 450روپے

اور 10گرام سونے کی قیمت 386روپے کے اضافے سے 91ہزار 264 روپے ہو گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت 40روپے کے اضافے سے1380 روپے سے بڑھ کر 1420 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان رہا ،یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت بھی بڑھ گئی ،فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 20پیسے بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 152.40 روپے سے بڑھ کر 152.60 روپے اور قیمت فروخت 152.50 روپے سے بڑھ کر 152.70 روپے ہو گئی ہے ،اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کے اضافے سے 152.60 روپے سے بڑھ کر 152.70روپے اور قیمت فروخت 20پیسے کے اضافے سے 153.00روپے سے بڑھ کر 153.20 روپے ہو گئی ہے ، رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 85پیسے کے اضافے سے 183.80روپے سے بڑھ کر 184.65روپے اور قیمت فروخت 75 پیسے کے اضافے سے 185.50 روپے سے بڑھ کر 186.25 روپے ہو گئی اور 2.50روپے کے اضافےسے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 211.50روپے سے بڑھ کر 214.00روپے اور قیمت فروخت 213.50روپے سے بڑھ کر 216.00روپے ہو گئی ہے۔

Comments are closed.