سونے اور ڈالر کی قیمت میں پھر بڑی کمی

کراچی ( ویب ڈیسک) گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 100روپے فی تولہ کمی ہو گئی ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3ڈالر فی اونس کی کمی سے 1735 ڈالر سے کم ہو کر 1732ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت

100روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 7ہزار 200روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 85روپے کی کمی سے 91ہزار 907 روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 1370روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔دوسری جانب روپے کی قدر میں بہتری ، ڈالر 40سے 50پیسے سستا ہو گیا۔ یورو کی قیمت میں 1.50روپے تک اور پاؤنڈ کی قیمت میں 2.50روپے کی کمی ،ڈالر کی قیمت خرید 45پیسے کی کمی سے 155.75روپے سے کم ہو کر 155.30 روپے اور قیمت فروخت 155.85 روپے سے کم ہو کر 155.40روپے ہو گئی ہے ، اوپن مارکیٹ مین ڈالر کی قیمت خرید 40پیسے کی کمی سے 155.70روپے سے کم ہو کر 155.30روپے اور قیمت فروخت 50پیسے کی کمی سے 166.10روپے سے کم ہو کر 155.60 روپے ہو گئی ہے ۔

Comments are closed.