سونے کی فی تولہ قیمت میں حیرت انگیز کمی

لاہور (ویب ڈیسک) ملک میں ہفتے کو ایک تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے کم ہوگئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے

کی قیمت 1115 روپے کم ہوکر 97 ہزار 136 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 43 ڈالر کم ہوکر 1850 ڈالر فی اونس ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *