سونے کی قیمت میں ایک بار پھر تہلکہ خیز کمی

کراچی ( ویب ڈیسک) سونا اور چاندی کی قیمت میں کمی ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 22ڈالر فی اونس کی کمی سے 1834 ڈالر سے کم ہو کر 1812ڈالر فی اونس پر آگئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 650 روپے فی تولہ

کی کمی کے بعد ایک لاکھ 12ہزار روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 558 روپے کی کمی سے 96ہزار 22 روپے رہ گئی ، چاندی کی قیمت 30روپے فی تولہ کمی کے بعد 1350 روپے فی تولہ پر آگئی ۔

Comments are closed.