سونے کی قیمت میں تہلکہ خیز کمی

کراچی ( ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں 900روپے فی تولہ کی نمایاں کمی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 34ڈالر فی اونس کی کمی سے 1823ڈالر سے کم ہو کر1789 ڈالر فی اونس پر آگئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 900روپے فی تولہ کی کمی سے

ایک لاکھ 10ہزار 300روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 772 روپے کی کمی سے 94ہزار 564 روپے ہو گئی تاہم چاندی کی قیمت 1380روپے فی تولہ پر برقرار رہی ۔دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 10سے 20پیسے تک کی کمی ،یورو ایک روپے اور پاؤنڈ 70پیسے سستا ہو گیا ، بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 15پیسے کی کمی سے 159.35روپے سے کم ہو کر 159.20 روپے اور قیمت فروخت 159.50 روپے سے کم ہو کر 159.30روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کی کمی سے 159.30روپے سے کم ہو کر 159.20روپے اور قیمت فروخت 20پیسے کی کمی سے 159.60روپے سے کم ہو کر 159.40روپے ہو گئی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *