سونے کی قیمت میں ہوشربا کمی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے، ایک تولہ سونے کی قیمت 1050 روپے کم ہوگئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1050 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 900 روپے کم ہوکر 91 ہزار 907 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 13 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 723 ڈالر فی اونس ہے۔

Comments are closed.