سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی عہدہ پر بحالی سے متعلق مقدمہ سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود‘ جسٹس فیصل عرب‘ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل پر

مشتمل پانچ رکنی لارجر بنچ جمعرات کو کیس کی سماعت کرے گا۔ یاد رہے کہ درخواست گزار شوکت عزیز صدیقی نے آئین کے آرٹیکل 184(3)کے تحت انہیں جج کے عہدہ سے ہٹانے کے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.