سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

 اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ آٖ پاکستان نے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی پارک ویو کا این او سی بحال کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل ابتدائی سماعت کے بعد  ملتوی کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کی

اپیل پر سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت عظمیٰ نے سی ڈی اے سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے. جسٹس منیب اختر نے پوچھاہاؤسنگ سوسائٹی کو این او سی کیسے مل گیا؟وکیل صفائی نے جواب دیا عدالت کے 2008 کے فیصلے کے بعد متعدد سوسائٹیوں کو این او سی جاری ہوئے،ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کیا جائے۔جسٹس عمر عطا بندیال نے اس موقع پر ریمارکس دئیے کہاکہ حکم امتناع نہیں دے سکتے، ہائیکورٹ کے فیصلے میں اٹھائے گئے اہم نکات نظر انداز نہیں کر سکتے۔وکیل صفائی کا دلائل میں مزید کہنا تھا کہ عدالت کے فیصلے کے بعد سی ڈی اے نے سوسائٹی ٹیک اوور کرنے کا نوٹس بھیجا ہے، سی ڈی اے سوسائٹی ٹیک اوور نہ کرے اس لییحکم امتناع جاری کرنا ضروری ہے۔عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے سے متعلق استدعا مسترد کر دی۔قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کا این او سی معطل کردیا تھا۔

Comments are closed.