سڑک کے حادثے میں جان بحق نوجوان کا والد کچھ دن بعد کیا کرتا پایا گیا ؟

کراچی (ویب ڈیسک) سڑک کے حادثے میں اپنے نوجوان بیٹے کو کھونے والا بھارتی شہری اپنے شہر اور ملک کو گڑھوں سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہے۔ بھارت کے معاشی حب ممبئی میں 51 سالہ داداراو بلہور کا 16 سالہ نوجوان بیٹا 2015ء میں سڑک میں پڑنے والے ایک گڑھے کی وجہ سے

حادثے کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔ تاہم اس کے بعد سے گزشتہ 6 برس سے داداراو بلہور دیگر رضاکاروں کی مدد سے سڑکوں میں پڑنے والے گڑھوں کو بھرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ اتوار کے روز دنیا بھر میں سڑک حادثات میں جان بحق ہونے والوں کی یاد میں منائے جانے والے دن (ورلڈ ڈے آف ریمیمبرنس فار روڈ ٹریفک وکٹمز) کے موقع پر بلہور نے ترک نیوز ایجنسی کو بتایا کہ وہ اب تک شہر اور اس کے اطراف کی سڑکوں میں ڈیڑھ ہزار گڑھوں کو بھر چکا ہے اور اپنا کام جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب میرا بیٹا سڑک حادثے میں موت کا شکار ہوا، میں رویا نہیں بلکہ میں نے اسی دن سے شہر کی سڑکوں کو گڑھوں سے پاک کرنے کا عزم کیا، اسی روز سے میں نے اپنا کام جاری رکھا ہوا ہے، میں اپنے کام سے مطمئن ہوں کیوں کہ اس سے مزید حادثات اوراموات کو روکا جاسکتا ہے، میں نہیں چاہتا کہ کسی بھی خاندان کو اس کرب سے گزرنا پڑے جس میں خود گزرا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *