سگنل ملنے کی دیر ہے ، ۔۔۔۔۔۔سہیل وڑائچ کی پیشگوئی

کراچی (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئرصحافی اورتجزیہ کار مجیب الرحمٰن شامی نے کہا کہ حکومت ترین کے رحم و کرم پر ہے،سینئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ مسئلہ بار بار سر اٹھاتا رہے گا، سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے

کہا کہ جہانگیر ترین گروپ کا مسئلہ بار بار سر اٹھاتا رہے گا، جہانگیر ترین شاید اس انتہا تک نہیں جاناچاہتے ہوں لیکن ساتھی مل جائیں تو بات آگے چلی جاتی ہے، حکومت ترین گروپ کو مکمل طور پر ناراض کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی، ترین گروپ کے پاس بھی آئندہ سیاست کیلئے واضح راستہ نہیں ہے، ترین گروپ پارٹی چھوڑ دے تو کہاں جائے گا کیونکہ پیپلز پارٹی اورن لیگ کسی ایکشن کیلئے تیار نہیں ہیں، ترین گروپ نے نئی راہوں کی تلاش شروع کردی ہے، گرین سگنل ملتے ہی تمام پارٹیاں بشمول ترین گروپ بھی حکومت کیخلاف تحریک میں شامل ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *