سہیل وڑائچ نے بڑی خبر بریک کر دی

لاہور (ویب ڈیسک) اپوزیشن تحریک پی ڈی ایم اور عمران حکومت آمنے سامنے ہیں ، آج 12 اور کل 13 دسمبر ہے ، 13 دسمبر کو ہی پی ڈی ایم نے ہر صورت میں مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کررکھا ہے ، اس حوالے سے نامور صحافی سہیل وڑائچ اپنے ایک تازہ ترین کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔

وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں اندر کی لڑائی بیان کر رہی ہیں، عمران خان کی لاہور آمد چوہدری شجاعت کی عیادت کے بعد غلط فہمیوں کا ازالہ تو ہوا ہے لیکن وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور چوہدری پرویز الٰہی میں اٹ کھڑکا ہونے کے حالات پیدا ہو چکے ہیں ۔ چوہدری پرویز الٰہی عثمان بزدار پر اس وجہ سے ناراض ہیں کہ وہ وزیراعلیٰ سے جو باتیں کرتے رہے ہیں وہ بزدار نے گھما کر اور بدل کر عمران خان کو بتائیں جس سے (ق) لیگ اور حکمران جماعت کے درمیان دوریاں بڑھی ہیں ۔ عمران خان اور چوہدری برادران کی ملاقات میں کھل کر بات ہوئی کہ ساری صورتحال عثمان بزدار خراب کررہا ہے ۔ سہیل وڑائچ مزید لکھتے ہیں کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد چوہدری برادران مطمئن ہیں کہ نیب میں انکے خلاف جو کیس کھل چکے تھے اس حوالے سے اب ذرا سکون ہو جائے گا ۔ البتہ چوہدریوں اور بزدار کے درمیان اٹ کھڑکے کا انجام کیا ہو گا یہ اہم بات ہے ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.