سہیل وڑائچ کا آصف زرداری اور نواز شریف کے لیے خاص الخاص مشورہ

کراچی (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خاتون میزبان کے پہلے سوال کیا آصف زرداری کے پاس بہتر ملک چلانے کا کوئی فارمولا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ پاکستان میں فارمولا ریس کے سب سے بڑے کھلاڑی خود آصف زرداری ہیں. سہیل وڑائچ نے کہا کہ

ن لیگ اور پیپلز پارٹی چاہتی ہیں کہ کوئی تیسرا عمران خان کو ہٹادے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو خود ہی پی ٹی آئی حکومت کو ہٹانے کی کوشش کرنا ہوگی صرف بیانات سے حکومت نہیں جائے گی، ، نواز شریف سے بھی لندن میں رابطے چل رہے ہیں، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان دراڑ ختم نہیں ہوئی ہے،اگلے الیکشن میں کس پارٹی کا کیا مقام ہوگا اس پر گفتگو شروع ہوچکی ہوگی، اس حوالے سے آصف زرداری کا بیان معنی خیز ہے کہ ان سے بھی رابطہ ہوا ہے۔ شہزاد اقبال کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے اپنے بیان سے بتانا چاہ رہے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ان سے بھی رابطے میں ہے، آصف زرداری نے یہ مطالبہ درست نہیں کیا کہ عمران خان کو ہٹائیں پھر آگے بات ہوگی، پیپلز پارٹی ایک طرف جمہوریت کی بات کرتی ہے تو انہیں یہ مطالبہ سوٹ نہیں کرتا، اپوزیشن کی یہ خواہش جائز ہے کہ اسٹیبلشمنٹ آئندہ انتخابات میں غیرجانبدار رہے، آصف زرداری کے پاس پتا نہیں کون سا معاشی ویژن ہے جو ملک کے معاشی مسائل کو حل کرسکے گا ، آصف زرداری کو تو خود وزیرخزانہ نہیں ملا تھا۔